قطر کسی کے آگے گھٹنے نہیں ٹیکے گا،عرب ملکوں کے اقدام سے خطہ کا استحکام خطرے میں پڑ گیا:وزیر خارجہ

دوحہ:قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبد الرحمان الثانی نے کہا ہے کہ قطر اور کچھ عرب ممالک کے درمیان تنازعہ سے پورے خطہ کے استحکام کو خطرہ لاحق ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ قطرموجودہ بحران کو سفارتی ذرائع سے حل کرنے کو ترجیحی متبادل سمجھتا ہے اور جنگ سے کبھی اسمسئلہ کا حل نہیں نکلے گا۔ انہوں نے ہمسایہ عرب ممالک کے ساتھ حالیہ کشیدگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی کے دباو میں آ کر اپنی خارجہ پالیسی نہیں بدل سکتے۔نہ ہی کسی کے اشاروں پر ناچ سکتے ہیں۔قطر بذات خود ہر لحاظ سے ایک طاقت ور ملک ہے اور وہ اپنی موجودہ پالیسیوں کو جاری رکھے گا۔چند دن پہلے سعودی عرب سمیت 6 ممالک نے قطر پر دہشت گردوں کی حمایت کا الزام لگاتے ہوئے اس کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر لیے تھے۔
جبکہ قطر نے ان ممالک کے اس اقدام کو بلاوجہ اور بے بنیاد قرار دیا تھا۔ان ممالک کا الزام ہے کہ قطر اخوان المسلمین، داعش اور حماس جیسی تنظیموں کی حمایت اور ان کی کفالت و مالی اعانت کرتا ہے ۔قطری وزیر خارجہ نے دوحہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں تنہا کرنے کی کوشش کی گئی ہے کیونکہ ہم استقلال کے ساتھ اپنی پالیسیوں پر عمل کر رہے ہیں اور ہم کسی سے ہدایات نہیں لیتے۔ انہوں نے دوٹوک اندازمیں بات کرتے ہوئے کہا ہم کسی کے دباؤ میں آ کر گھٹنے نہیں ٹیکیں گے بلکہ اپنی آزاد خارجہ پالیسی کا تحفظ کریں گے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: We are not ready to surrender qatars foreign minister says in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply