پاکستان شکست خوردہ ملک ہے، بنگلہ دیش کی آزادی ابھی تک ہضم نہ کر سکا:شیخ حسینہ

نئی دہلی: بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے اپکستان پر یہ الزام لگاتے ہوئے کہ وہ ان کے ملک کے داخلی امور میں مداخلت کی کوشش کر رہا ہے کہا کہ پاکستان سے دہشت گردی کی برآمدات سے بنگلہ دیش عاجز آچکا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کی حکومت پر پاکستان کے اس ناقابل قبول رویے کے لئے اس کے ساتھ سفارتی تعلقات توڑنے کا دباؤ پڑرہا ہے۔
محترمہ حسینہ نے گوا میں 15 اکتوبر سے ہونے والی برکس کانفرنس میں حصہ لینے کے لئے ہندستان کے دورے کے مدنظر ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان ایک ’شکست خوردہ ملک‘ ہے جو بنگلہ دیش کی آزادی کوہضم نہیں کر پا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش نے جنوب ایشیائی علاقائی تعاون تنظیم (سارک) میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ اس لئے کیا کیونکہ پاکستان میں اس کے انعقاد کا سازگار ماحول نہیں تھا۔
کسی دوسرے ملک کے خلاف دہشت گردانہ حملہ کرنے کے لئے بنگلہ دیشی سرزمین کا استعمال کسی بھی تنظیمکو نہ کرنے دینے کے اپنے عزم کو اظہار کرتے ہوئے محترمہ حسینہ نے کہا کہ ان کا ملک نہ تو دہشت گردی کی حمایت کرتا ہے اور نہ ہی ہتھیاروں کی اسمگلنگ میں مددگارہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: We are frustrated with pakistan bangladesh prime minister in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply