مصر میں السیسی کی حلف برداری سے24گھنٹے قبل بڑے پیمانے پر گرفتاریاں

قاہرہ: ایسے موقع پر جب مصر کے صدر عبد الفتاح السیسی دوسری چار سالہ میعاد کے لیے حلف لینے کی تیاری کر رہے ہیں گرفتاریوں کی ایک لہر سوشل میڈیا سے ان کی حکومت کے خوف کی نشاندہی کرتی ہے۔جن شخصیات کی گرفتاری کی جارہی ہے ان میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو 2011 میں حسنی مبارک کو معزول کرنے والی بغاوت میں ملوث تھے۔

یہ گرفتاریاں مارچ کے انتخابات کے بعد سے، جس میں السیسی کو 97فیصد ووٹ ملے تھے،ہی کی جارہی ہیں لیکن اب اس میں اس لیے شدت آگئی کیونکہ السیسی کی حلف برادری میں محض24گھنٹے رہ گئے ہیں۔گرفتار شدگان میںدو اہم شخصیات صحافی اور بلاگر وائل عباس اور 2011کی بغاوت کے نوجوان لیڈر شاذی غزالی بھی شامل ہیں۔

گرفتار شدگان میں عازم عبد العظیم بھی،جنہوں نے 2014میں صدارتی عہدے کے لیے السیسی کے لیے کام کرنے والی یوتھ کمیٹی کا سربراہ بننے کو اپنی اب تک کی سب سے بڑی غلطی قرار دیا ہے، شامل ہیں ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Wave of arrests in egypt ahead of el sisis second term in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply