عراق کے نصف موصل شہر میں پانی کی سپلائی منقطع

موصل:عراقی شہر موصل میں فوج اور دولت اسلامیہ فی العرق و الشام (داعش) کے درمیان جاری خونریز جھڑپوں میں پانی کی ایک پائپ لائن کو نقصان پہنچا ہے جس کی وجہ سے تقریبا ً000 650باشندوں کی رہائش والے علاقے میں پانی کی سپلائی میں خلل پیدا ہوگیا ہے۔
ایک مقامی اہلکار نے بتایا کہ پائپ لائن کی مرمت کرنے والی ٹیم وقت پر نہیں پہنچ سکی جس کی وجہ سے شہر کے 15 اضلاع کی پانی کی سپلائی میں خلل پیدا ہوگیا ہے۔
موصل کی نینوا صوبائی کونسل کے ایک رکن ہشام العبرنے پانی کی کمی کی وجہ سے لاکھوں لوگوں کے پریشان ہونے کی خبر دی ہے۔انہون نے یہ بھی کہا کہ اس وقت حالات اس قدر خراب ہیں کہ نہ صرف پانی بلکہ بجلی اور اشیائے خوردنی ناپید ہو گئی ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Water supply cut off for half of iraqs mosul in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply