ہند پاکستان دو طرفہ مسائل طے کرنے کے لیے مذاکرات کریں: امریکہ کی تلقین

واشنگٹن: امریکہ نے ہندوستان اور پاکستان کو تلقین کی ہے کہ وہ سر جوڑ کر بیٹھیں اور ان مسائل و تنازعات کو دور کرنے کے لیے مذاکرات کریں جو جنوب ایشیا کے دو ایٹمی مسلح پڑوسیوں کے درمیان کشیدگی کا باعث ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیتھرنوویرٹ نے اپنی ایک پریس کانفرنس میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان گذشتہ کئی ہفتوں سے تسلسل سے ہو رہی زبردست فائرنگ و گولہ باری کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ فریقین کو مذاکرات کی میز پر آجانا چاہیے ۔
اس سے قبل ہندوستانی میڈیا خبر دے چکا ہے کہ افغانستان میں کابل کانفرنس میں ہندوستان اور پاکستان کے خارجہ سکریٹریوں میں بالمشافہ ملاقات ہو سکتی ہے۔

Title: washington urges delhi islamabad to hold talks | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply