یو کے میں اسلحہ جمع کرانے کی مہم جاری، دوسری جنگ عظیم کی دو مشین گنیں بھی پولس کے حوالے

لندن : یہاں ملک گیر پیمانے پر انسدا دآتشیں اسلحہ مہم کے ایک جزو کے طور پر دوسری جنگ عظیم میں استعمال کی گئی دو مشین گنیں بھی پولس میںجمع کرادی گئیں۔
یہ دونوں بے مصرف اور بیکار مشین پولس میں جمع کیے جانے والے اسلحہ میں شامل ہیں۔ جو اسلحہ پولس میں جمع کرایا گیا ہے ان میںپانچ خود کار رائفلیں، 31شاٹ گنز،11پستولیں،10دستی گولے ، 9ریوالور اور6رائفلیں شامل ہیں۔ لندن پولیس کے مطابق مجموعی طور پر اب تک شہریوں نے 48 جدید اسلحہ جمع کرانے کے ساتھ ساتھ 3860 کارتوس بھی جمع کرائے ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ملکی حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹھایا گیا ہے جس کا مقصد دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام ہے تاہم اس اقدام سے جرائم کی شرح میں کافی حد تک کمی کی امید کی جارہی ہے۔برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن نے اس مہم کو ایک مثبت پیغام کا نام دیتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کے لئے یہ ایک خوبصورت اور حسین امید کا لمحہ ہے۔
واضح رہے کہ برطانیہ میں رواں سال دہشت گردی کے متعدد واقعات پیش آئے ہیں جن میں جدید اسلحہ استعمال کیا گیا جس کے بعد حکومت برطانیہ نے یہ مہم چلائی۔ہی مہم 13نومبرکو شروع ہوئی تھی اور اتوار کو ختم ہوگی۔ ایک سراغرساں سپرنٹنڈنٹ مائیک بالکومبے نے کہا کہ انہیں بہت خوشی ہے کہ بندوق جمع کرنے کے پہلے ہفتہ اتنا زیادہ عوامی تعاون ملا ہے۔

Title: wartime machine guns handed in during firearms amnesty | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply