ہندوستان کے ساتھ جنگ کوئی متبادل نہیں، مذاکرات واحد حل: شاہ محمود قریشی

واشنگٹن: پاکستان کے وزیر خارجہ مشاہ مخدوم محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہندوستان کے ساتھ جنگ کوئی متبادل نہیں ہے۔انہوں نے الجزیرہ ٹیلی ویژن کو انتٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ نئی حکومت کو دو اہم ممالک ہندوستان اور امریکہ کے ساتھ کشیدہ متعلقات وراثت میں ملے ہیں۔

اور عمران خان کی قیادت میں نئی حکومت ان دونوں ملکوں کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔انہوں نےوزیراعظم پاکستان عمران خان کی 26 جولائی کی تقریر کاجس میں انہوں نے ہندوستان کو امن کی پیشکش کی تھی، کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے ساتھ تعمیری مذاکرات ہماری خارجہ پالیسی کا مرکزی نقطہ ہے۔

انہیوں نے کہا کہ دو ایسے پڑوسی جن کے درمیان بہت سے اختلافات ہوں اور دونوں ہی ایٹمی طاقتیں ہوں ان کے معاملات آپ کس طرح سدھاریں گے؟ جنگ کوئی متبادل نہیں، نہ ہی اس کا کوئی فوجی حل ہے ۔

ہاں صرف ایک ہی حل ہے اور وہ ہے مذاکرات ۔پاکستانی وزیر خارجہ نے اس الزام کو بھی خارج کر دیا کہ سابقہ حکومتیں طالبان کو مدد بہم پہنچاتی رہی ہیں جبکہ وہ ایک ایسی صورتحال پر قابو پانے کے لیے اپنے ملک کی مدد کررہی تھیں جو ان کے ہاتھ میں نہیں تھی۔

علاوہ ازیں انہون نے کہا طالبان کو کس نے پید اکیا۔کس نے ان کی پذیرائی اور نشوونما کی ۔ کس نے ان کی وائٹ ہاو¿س میں ضیافت کی؟ اس لیے دوست بدلے تو حالات بھی بدل گئے۔ ہم تو صرف اپنادفاع اور اپنی حفاظت کر رہے تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: War with india not an option says qureshi in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply