افغانستان کو محفوظ ملک بنانے کے لئے طالبان ہمارا ساتھ دیں: صدر اشرف غنی

کابل:( ایجنسی) صدر اشرف غنی نے طالبان کو امن کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن قائم کرناطالبان کے ہاتھ میں ہے۔افغان میڈیا رپورٹوںکے مطابق اشرف غنی نے طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کی پیشکش کی اور اس سلسلے میں انہیں کابل میں دفتر کھولنے کی بھی پیشکش کی ہے۔
صدر اشرف غنی نے طالبان اور ان کے اہل خانہ کو ویزا اور پاسپورٹ کی فراہمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان رہنماؤں پر عائد پابندی ختم کرنے کے لئے کام کریں گے۔ صدر کا کہنا ہے کہ افغانستان کو محفوظ ملک بنانے کے لئے طالبان ہمارا ساتھ دیں۔صدر غنی کا کہنا ہے کہ پاکستان سے بھی مذاکرات کرنا چاہتے ہیں اور ماضی کو بھلا کر نئے باب کا آغاز کرنا چاہتے ہیں۔
افغان صدر نے مزید کہا کہ پاکستان افغانستان سے حکومتی سطح پر مذاکرات کرے جس کے لئے بہترین مقام کابل ہے۔خیال رہے کہ 26 فروری کو طالبان نے بذریعہ خط افغانستان میں پائیدار امن کے قیام کے لیے امریکا کو قطر کے سیاسی دفتر میں براہِ راست مذاکرات کی پیش کش کی تھی۔
کابل میں آج عالمی کانفرنس بھی ہونے جارہی ہے جس میں پاکستان، اقوام متحدہ اور نیٹو سمیت 25 ممالک اور مختلف تنظیموں کے نمائندے شریک ہوں گے۔

Title: want to forget past and start new chapter with pakistan says ashraf ghani in Urdu | In Category: دنیا  ( world ) Urdu News

Leave a Reply