”جاگ جاؤ، اسرائیل! دنیا کا اہم ترین وزیر اعظم آرہا ہے“، مودی کی آمدسے پہلے ہی ملک بھر میں زبردست جوش و خروش

یروشلم: وزیر اعظم نریندر مودی کے جولائی میں مجوزہ اسرائیلی دورے سے پہلے ہی وہاں ان کے دورے کے سلسلے میں جوش وخروش کا ماحول ہے۔ اسرائیل کے ایک اہم اخبار ‘دی مارکر’ نے مسٹر مودی کو دنیا کا سب سے اہم وزیر اعظم بتایا ہے۔ اخبار نے ان کی تعریف کرتے ہوئے لکھا، ’اٹھو، دنیا کے سب سے اہم وزیر اعظم آ رہے ہیں‘۔تجارتی اخبار ‘دی مارکر’ نے اپنے عبرانی زبان کے سب سے ممتاز صفحے پر ہندوستان اور اسرائیل کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر ایک مضمون لکھا ہے۔
مضمون میں کہا گیا کہ اسرائیل کے عوام نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے ان کے اسرائیلی دورے کو لے کر کافی امیدیں لگا رکھی تھیں۔ لیکن انہوں نے کچھ خاص نہیں کہا، جبکہ 125 کروڑ لوگوں کے لیڈر مسٹر مودی پوری دنیا میں کافی مقبول ہیں۔ اس کے علاوہ تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت والے ملک کے لیڈر مسٹر مودی اتنے قابل ہیں کہ پوری دنیا آج ان کی طرف دیکھنے پر مجبور ہے۔ اسرائیل کے دیگر اخبارات میں بھی مسٹر مودی کے آئندہ اسرائیلی دورے کا ذکر ہے۔
مقامی نیوز پورٹلز نے مسٹر مودی کی مجوزہ پروگراموں میں رام للاجانے سے بچنے پر بھی تبصرے کیاہے۔اس سے پہلے 21 جون کو اسرائیل میں یوگ کا تیسرا بین الاقوامی دن بھی پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ اس دوران اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے گزشتہ اتوار کو کہاتھا کہ ہندوستان اور اسرائیل کے درمیان تعلقات مسلسل فروغ پارہے ہیں۔ اگلے ہفتے چار جولائی کو میرے دوست وزیر اعظم نریندر مودی اسرائیل آئیں گے۔ قابل ذکر ہے کہ کسی بھی ہندوستانی وزیر اعظم کا یہ پہلا اسرائیلی دورہ ہوگا۔مسٹر نیتن یاہو نے کہا ہے کہ یہ اسرائیل کی فوجی، اقتصادی اور سفارتی مضبوطی کی عکاسی کرتا ہے۔ مسٹر مودی چار جولائی سے تین روزہ اسرائیلی دورے پر روانہ ہوں گے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Wake up israel indian pm narendra modis visit will make history in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply