پوتن عالمی سلامتی کے لئے آئی ایس سے بھی بڑا خطرہ: مکین

میلبورن:امریکہ کے سینیٹر جان مکین نے عالمی سلامتی کے لئے روس کے صدر ولادیمیر پوتن کو دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) سے بھی بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹ کو امریکی انتخابات میں مبینہ طور پر مداخلت کے لئے ماسکو پر پابندی عائد کرنی چاہئے۔ امریکہ میں سال 2008 کے صدارتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی جانب سے امیدوار رہ چکے سینیٹر جان مکین نے آسٹریلیائی براڈکاسٹر کارپوریشن(اے بی سی) ٹیلی ویژن سے انٹرویو کے دوران کہا کہمجھے لگتا ہے کہ وہ سب سے بڑا اور اہم خطرہ ہے۔
داعش سے بھی بڑا خطرہ۔ ابھی تک اگرچہ روس کی جانب سے امریکی انتخابات کو متاثر کرنے کےثبوت نہیں مل پائے ہیں اس کے باوجود یہی خیال کیا جارہا ہے کہ روس نے فرانس کے حالیہ انتخابات سمیت دیگر انتخابات پر بھی اثر انداز ہوا ہے۔ امریکی سینیٹ کے آرمڈ سروسز کمیٹی کے چیئرمین مسٹر مکین نے کہا کہ میرے خیال سے روس ہمارے لئے سب سے بڑا چیلنج ہے، اس لئے ہمیں روس پر اس کے رویے کے پیش نظر پابندی عائد کرنی چاہئے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Vladimir putin is a bigger threat than isis john mccain says in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply