ٹرمپ کی متعصبانہ پالیسیوں کے خلاف امریکیوں کے مظاہرے جاری

کیلی فورنیا:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی متعصبانہ اور غیر انسانی پالیسیوں کے باعث امریکہ میں اس وقت نسل پرستی عروج پر ہے اور جگہ جگہ غیر سفید فاموں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ ٹرمپ انتظامیہ بھی ملک بھر میں جاری نسلی تعصب کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ گزشتہ کئی ماہ سے امریکہ کی مختلف ریاستوں میں نسل پرستی کے حامیوں اور مخالفین میں مسلسل جھڑپیں ہو رہی ہیں ۔ امریکی پولیس بھی کھیل جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے نسل پرستوں کے ساتھ مل کر کے مخالفین کو کچلنے کی پوری کوشش کر رہی ہے۔
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں نسل پرستی کے خلاف ہزاروں امریکی شہریوں نے بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین مارٹن لوتھر کنگ جونیر سوک سینٹر پارک برکیلے میں جمع ہوئے اور نسلی تشدد اور ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے نسل پرستوں کی حمایت کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کے خلاف بھرپور نعرے لگائے ۔ اس دوران امریکی پولیس نے احتجاجی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا بھی استعمال کیا ہے۔دوسری جانب امریکہ میں نسل پرستی کے خلاف تحریک چلانے والوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ پیر سے ریاست ورجینیا کے شہر شارلوٹسویل میں نسل پرستی کے خلاف دس روزہ مظاہرے شروع کریں گے جن میں امریکی شہریوں کی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Violence breaks out at berkeley protest in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment