وجے مالیہ نے مقدمہ کا سامنا کرنے ہندوستان واپس آنے کا عندیہ ظاہر کیا

لندن: 9ہزار کروڑ روپے کے بینک گھپلہ کیس کے اصل ملزم وجے مالیہ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انہوںنے ہندوستانی حکام سے کہا ہے کہ وہ قانون کا سامنا کرنے کے لیے ہندوستان واپس آنا چاہتے ہیں۔

کہا جاتا ہے کہ مالیہ نے ، جو کہ حوالگی کے لیے حکومت ہند کی کارروائی پر لندن کی ایک عدالت میںقانونی لڑائی لڑ رہے ہیں، کہا کہ وہ ہندوستان میں قانونی عمل میں شامل ہونا اورمفرور اقتصادی مجرم آرڈی ننس کے تحت اپنے خلاف کارروائی کا سامنا کرنا چاہتے ہیں۔ حال ہی میں جاری اس آرڈی ننس کے تحت حکومت مالیہ کی اندرون وبیرون ملک املاک کو فی الفور قرق کر سکتی ہے۔

تاہم تحقیقاتی اداروں کے اعلیٰ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں ابھی صورت حال پوری طرح واضح نہیں ہے ۔انہوں نے مزید تفصیل بتانے سے بھی انکار کر دیا۔

واضح ہو کہ مفرور اقتصادی مجرم آرڈی ننس کے تحت ممبئی کی ایک خصوصی انسداد منی لانڈرنگ قانون عدالت نے گذشتہ ماہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی عرضی پر مالیہ کو سمن جاری کر کے انہیں27اگست تک عدالت میں حاضر ہونے کا حکم دیا تھا۔اسی کا نتیجہ ہے کہ مالیہ نے وطن واپسی کا عندیہ ظاہر کیا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Vijay mallya willing to return to india and face trial report in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply