وجے مالیہ یو کے میں قانونی جنگ ہار گئے، ہندوستانی بینک انگلینڈ اور ویلز میں ان کے اثاثہ جات فروخت کر سکتے ہیں:برٹش ہائی کورٹ

لندن: ہندوستانی کے مختلف بینکوں سے ہزاروں کروڑ روپے کا قرضہ لے کر یو کے فرار ہوجانے والے شراب کے تاجر وجے مالیہ کو اس وقت زبردست جھٹکا لگا جب برٹش ہائی کورٹ نے رولنگ دی کہ ان کے خلاف ہندوستانی عدالت کے فیصلہ کا قانونی طور پر نفاذ انگلستان اور ویلز میں ان کے اثاثہ جات پر ہو سکتا ہے۔

یوکے ہائی کورٹ کے انفورسمنٹ افسران ہندوستانی عدالت کے فیصلہ پر عمل آوری کے لیے انگلستان اور ویلز میں مالیہ کے اثاثے فروخت کرنے سمیت تما م قانونی اقدامات کر سکتے ہیں۔

یو کے ہائی کورٹ کے جج اینڈریو ہینشا نے اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی قیادت میں 13ہندوستانی سرکاری بینکوں کے کنسورشیم کے حق میں ، جس کے مالیہ 9ہزار سے زائد کے مقروض ہیں، فیصلہ دیا۔ہینشا نے کہا کہ قرضہ وصولی ٹریبونل (ڈی آر ٹی ) بنگلور ،کرناٹک کا 19جنوری2017 کا فیصلہ انگلستان میں قانونی طور پر درج کیا جاسکتا ہے۔

اس فیصلہ میں کہا گیا تھا کہ مالیہ نے 6203کروڑ روپے کا قرضہ لیا تھا جو بمع سود 22نومبر2017تک بڑھ کر9863کروڑ روپے ہو گیا ہے۔ عدالت نے ٹریبونل کے فیصلہ پر فوری عمل آوری کی منظور دے دی ہے۔

مالیہ کو اس فیصلہ سے اور بھی زیادہ جھٹکا اس لیے بھی لگا ہے کیونکہ جج ہینشا نے اپنے فیصلہ کے خلاف اپیل کرنے کی اجازت دینے سے بھی انکار کر دیا۔اس لیے اب مالیہ کے وکیلوں کے پاس اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں رہ گیا کہ وہ براہ راست کورٹ آف اپیل میں ہی عذر داری داخل کر سکتے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: vijay mallya loses case banks can sell his uk assets in Urdu | In Category: دنیا  ( world ) Urdu News

Leave a Reply