وجے مالیہ حوالگی کیس میں لندن کی ویسٹ منسٹر عدالت میں پیش

لندن: ہندوستان میں بینکوں کے ہزاروں کروڑ روپے کے مقروض ملک سے فرار وجے مالیہ پیر کے روز لندن کی ویسٹ منسٹر عدالت میں اپنی حوالگی کے حوالے سے ہونےوالی سماعت سے کچھ ہی دیرپہلے عدالت میں پیش ہونے پہنچ گئے۔
انہوں نے سماعت سے متعلق ٹھوس بیان دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خلاف بہت سے الزامات ہیں جنکے جلدجواب دیے جائیںگے۔انہوں نے کہا کہ ان کے دل میں کسی کے خلاف کوئی کینہ و بغض نہیں ہے۔
ہندوستان میںقانونی چارہ جوئی سے بچنے کے لیے ملک چھوڑ کر انگلستان فرار ہوجانے کے ان کے فیصلہ کے بارے میں استفسارکیے جانے پر مالیہ نہ کہا کہ وہ چونکہ1992سے چونکہ انلگلستان میں مقیم ہیں اس لیے انہیں بھاگ کر آنا نہیں کہا جا سکتا۔
اپنے موقف پر اٹل رہتے ہوئے انہوں نے میڈیا سے کہا کہ انہیں ان کے وکیل کی ان گذارشات کو سننا چاہیے جو وہ آج عدالت میں پیش کر رہے ہیں۔

Title: vijay mallya arrives at london court | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply