وجے مالیہ کو حوالہ کیس میں لندن میں گرفتار کر لیا گیا

Vijay Mallya Arrested In UK In Money Laundering Case: Sources
لندن : شراب کے معروف سوداگر وجے مالیہ کو اس سال یو کے میں دوسری بار گرفتار کر لیا گیا۔ لیکن اس بار ان کی گرفتاری منی لانڈرنگ کے ایک کیس میں کی گئی ہے۔مسٹر مالیہ کو اسی سال ہندوستان کی جانب سے حوالگی درخواست پر اپریل میں بھی گرفتار کیا گیا تھا لیکن اس کے بعد انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا۔
مسٹر مالیہ پچھلے ایک سال سے لندن میں مقیم ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ وہ ہندوستان کے مخالف بینکوں سے ہزاروں کروڑ روپے کا قرضہ لے کر فرار ہو گئے ہیں۔وہ گذشہ سال مارچ مین ہخفیہ طور سے ہندوستان سے نکل گئے تھے۔