ویتنام میں سیلاب وزمین دھنسنے سے درجنوں ہلاک و لاپتہ،19 زندہ دفن 300،سے زائد مکانات زمیں بوس

ہنوئی:(رائٹر) قومی آفات راحت اتھارٹی کے مطابقشمالی اور وسطی ویتنام میں اس ہفتہ آنے والے خوفناک سیلاب میں مرنے والوںکی تعداد بڑھ کر 54ہوگئی ہے اور39افراد لاپتہ بتائے جارہے ہیں ۔ سرکاری ٹیلی ویژن نے وزیر زراعت نگ ین جوان کونگ کے حوالہ سے بتایا کہ پیر کو آنے والا خوفناک سیلاب گزشتہ کچھ برسوں کے سیلاب سے یہ اس سے کہیں زیادہ بھیانک ہے۔کل علی الصباح ساحلی علاقہ ہووا بنہہ میں زمین دھنسنے سے 19 افراد زندہ دفن ہوگئے۔
اس حادثہ کے بعد وہاں سے ابھی تک صرف نو لاشیں نکالی جا سکی ہیں۔ راحت ایجنسی کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیلاب سے 317مکانات زمیں دوز ہوگئے اور34ہزار سے زائد مکانات جزوی یا مکمل طور سے سیلاب کی زد میں ہیں۔اس سیلاب میں 22 ہزار ہیکٹیئر علاقہ میں کھڑی دھان کی فصل برباد ہوگئی اور ایک لاکھ 80ہزار مویشی سیلاب میں بہہ گئے ہیں۔ سیلاب کی وجہ سے ویتنام کے سات صوبوں کو زبردست تباہی جھیلنی پڑی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Vietnam floods death toll rises to 54 as swathes of land washed away in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: ,
What do you think? Write Your Comment