ویڈیو:عمران خان نے مسجد نبوی اور خانہ کعبہ کے اندر نماز پڑھی اور عمرہ کر کے غیر ملکی دوروں کا آغاز کیا

مکہ: پاکستان کا وزیر اعظم بننے کے بعد عمران خان سعودی عرب سے اپنے غیر ملکی دوروں کا آغاز کرتے ہوئے مکہ پہنچے اور عمرہ ادا کیا۔انسٹگرام پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں عمران خان کو اسلام کے مقدس ترین مقام خانہ کعبہ سے باہر نکلتے دکھایا گیا ہے۔

وزیر اعظم پاکستان کا استقبال کرنے کے لیے ایک جم غفیرمسجد حرام میں جمع ہو گیا۔عمران خان اور ان کے وفد کے اراکین کے لیے بیت اللہ کے دروازے بھی کھول دیے گئے۔عمران خان نے کعبہ کے اندر نماز بھی ادا کی۔عمرے کی ادائیگی سے ایک روز قبل منگل کے روزعمران خان مدینہ بھی گئے اور حضور پاک ﷺ کی مسجد میں نماز ادا کی۔

شہزادہ محمد بن عبد العزیز انٹرنیشنل ہوائی اڈے پر مدینہ منورہ خطہ کے گورنر شہزادہ فیصل بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود نے عمران خان کا خیر مقدم کیا۔عمران خان خادم حرمین شریفین اور فرمانروائے مملکت شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود سے بھی ملاقات کریں گے اور پھر سعودی ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان سے دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

پاکستان کی وزارت کارجہ کے مطابق عمران خان متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی قیادت کی دعوت پر یو اے ای بھی جارہے ہیں۔ ابو ظبی میں وہ یو اے ای کے حکام سے دو طرفہ مفادات کے معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے۔عمران خان کے ہمراہ وزیر خارجہ ، وزیر خزانہ اور ان کی تجارتی مشیر ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Imran Khan (@imrankhan.pti) on

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Imran Khan (@imrankhan.pti) on

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Video doors of kaaba opened pakistan pm imran khan performs umrah in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment