پاکستان کودہشت گردی کی مدد کرنے والا ملک قرار دے کر اقتصادی پابندیاں عائد کی جائیں: امریکی کانگریسی پینل

واشنگٹن : ایک امریکی کانگیسی پینل نے مطالبہ کیا ہے کہ افغانستان میں حملے کرنے میں مبینہ طور پر پاکستان کی سرزمین استعمال کرنے والے طالبان کے خلاف کارروائی کرنے پر مجبور کرنے کرنے کے لیے پاکستان کو دی جانے والی تمام امداد بند کر دے۔
اس مطالبہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے پاکستان کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ امریکہ کے معدودے چند ممبران پارلیمنٹ کے بے بنیاد خدشات سے تحریک پاکر پینل نے یہ مطالبہ کیا ہے۔
کچھ اراکین کانگریس اور گواہوں نے بھی اس تجویز کی موافقت کی کہ اگر پاکستان اپنی سرزمین پر مبینہ دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں نا قلع قمع نہیں کرتا ہے تو اس کو دہشت گردی کی مدد کرنے والا ملک قرار دے کر اس کے خلاف اقتصادی پابندیاں لگا دی جائیں۔
منگل کی شام ”پاکستان دوست یا دشمن“ کے عنوان سے ایک مباحثہ میں یہاں تک کہہ دیا گیا تھا کہ پاکستان بہت شاطر اور جوڑ توڑ کرنے والا ملک ہے اور امریکہ کو تو وہ نرابیوقوف سمجھتا ہے۔مباحثہ کے دوران ایک وقت تو ایسا آیا کہ پاکستان کے ایک خود مختار وجود کو ہی چیلنج کر دیا گیا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Vicious criticism of pakistan by us congress panel in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment