امریکی نائب صدر جو بائیڈن کا دورہ سربیا اور کوسوو آئندہ ہفتے

واشنگٹن: امریکہ کے نائب صدر جو بائیڈن آئندہ ہفتے سربیا اور کوسووا کا دورہ کریں گے۔ امریکی صدر دفتر وائٹ ہاؤس نے بتایا کہ مسٹر بائیڈن 15سے17 اگست تک بلقان کے دورے پر ہوں گے جہاں وہ دونوں ممالک کے صدر اور وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات کریں گے۔
تاہم انہوں نے اجلاس کے ایجنڈے کے بارے میں نہیں بتایا۔ امریکہ نے گزشتہ ماہ جیل میں بند دو قیدیوں کو کیوبا اور سربیا بھیجا تھا۔ سربیا نے اس انسانی خیر سگالی کے لئے امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا شکریہ ادا کیا تھا۔ مسٹر کیری نے بھی گذشتہ دسمبر کو سربیا اور کوسوو کا دورہ کیا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Vice president biden to travel to serbia kosovo in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply