وینزوئلا جیل میں خونریزی،37قیدی ہلاک

پوئرتو اورداز: وینزوزئلا میں جنوبی ریاست امیزوناس صوبہ کے دارالخلافہ پیورٹو ایاکوہو کی ایک جیل میں سیکورٹی فورسیز اور قیدیوں کے درمیان مسلح تصادم میں 37 قیدی ہلاک اور14جیل اہلکار زخمی ہو گئے ۔ انسانی حقوق کے کارکنوں کی طویل عرصہ سے شکایت تھی کہ پرتشدد گروہ کئی جیلوں پر حقیقی کنٹرول حاصل کر رہے ہیں اورجیل میں انکے پاس اسلحہ اور دستی بم بھی موجود ہیں۔
حکومت وقتاً فوقتاً سیکورٹی فورسیز کو بھیج کر جیل پر قابو پانے کی کوشش کرتی ہے لیکن اکثر و بیشتر ہلاکت خیز ٹکراؤ سامنے آتے ہیں۔ امیزنس کے گورنر لیبیریو گوارلا نے آج اس کی توثیق کرتے ہوئے کہاکہ سیکورٹی فورسیز نے کل رات بھر جیل میں، جہاں تشدد کے وقت 105قیدی تھے، چھاپے مارے جاتے رہے جس میں 37 قیدی ہلاک ہو گئے ۔
انہوں نے ٹویٹ کیا ’یہ قتل عام تھا۔‘ اس معاملے میں وزارت اطلاعات کی جانب سے کوئی بیان نہیں آیا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Venezuela prison massacre kills 37 in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply