وینزویلا کے صدر نے منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث جنرل کووزیر داخلہ بنا دیا

کراکس: وینزویلا کے صدر نکولس مادرو نے امریکہ کی جانب سے منشیات سے متعلق جرائم کے ملزم قرار دیئے گئے فوجی جنرل نیسٹ ریو یرول کو ملک کا نیا وزیر داخلہ مقرر کیا ہے۔
فوجی جنرل نیسٹ ریو یرول پر امریکہ نے منشیات سے متعلق جرائم کے الزام لگائے ہیں۔ اپنی کابینہ میں ردوبدل کرتے ہوئے صدر نکولس مادرو نے اپنے سینئرمعاشی ماہر میگوئل پیریز کو اپنی کابینہ سے ہٹا دیا ہے۔
صدر مادرو نے اپنے ہفتہ وار ریڈیو پروگرام میں کابینہ میں ردوبدل کا اعلان کرتے ہوئےریو یرول اور ان کے کنبہ کا دفاع کیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Venezuela names gen nest as home minister in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply