وینے زویلا میں حکومت کے خلاف مظاہرے کے دوران حزب اختلاف کے2رہنما زخمی

کراکس:وینے زویلا کے دارالخلافہ کراکس میں آج صدر نکولس مدورو کے خلاف مظاہرے کے دوران اس وقت دو اپوزیشن لیڈر زخمی ہوگئے جب مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے سیکورٹی دستوں نے کارروائی کی۔ دو مرتبہ صدر کے عہدے کے امیدوا ر رہ چکے ہینرک کیپرلس نے بتایا کہ حکومت کے ایک افسر کے ہیڈکوارٹر کی جانب مارچ کے دوران سلامتی دستوں کے ذریعہ راستہ میں رکاوٹیں کھڑی کر کے ہم پرگھات لگاکر حملہ کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ مظاہرہ کے دوران دو اپوزیشن لیڈر سمیت 16 دیگر مظاہرین بھی زخمی ہوئے ہیں۔
اس سے قبل انہوں نے کل ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ یہ حکومت کسی کو بھی قتل کراسکتی ہے یا کسی کو بھی جلا سکتی ہے۔ وہیں اس واقعہ پر ردعمل کے لئے ملک کے وزیر اطلاعات سے ابھی تک رابطہ نہیں کیا جاسکا ہے۔ واضح رہے کہ مظاہرین ، صدر مدوروسے ملک کی خراب ہوتی اقتصادی صورتحال کے درمیان جلد انتخابات کرانے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ حکومت مخالف تحریک کے دوران اب تک کم سے کم 59 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Venezuela leaders injured in protest in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply