وینزویلا میں مظاہرین کے خلاف فوجی کارروائی میںہلاک شدگان کی تعداد29ہو گئی

کراکس:سیاسی اور اقتصادی بحران کا سامنا کر رہے جنوبی امریکی ملک وینزویلا میں حکومت مخالف مظاہرہ کر رہے مظاہرین پر فوج نے آنسو گیس کے گولے کے علاوہ پانی کی بوچھار بھی ماری جس کے باعث اس مہینہ سے جاری حکومت مخالف مظاہرے میں مرنے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 29 ہو گئی ہے۔ دارالحکومت کراکس میں مظاہرین نے ایک پل پر پتھراو¿ کیا جس پر فوج نے ان کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کے گولے کے علاوہ پانی کی بوچھاریں بھی ماریں۔ مقامی حکام نے بتایا کہ ایک 20 سالہ مظاہرین کی گیس کا ایک کنستر لگنے سے موت ہو گئی۔ اس سے پہلے اس ماہ کے آغاز میں صدر نکولس مادرو کے مخالفین نے لوگوں سے سڑک پر اترکر احتجاج کرنے کی اپیل کی تھی۔ مسٹر مادرو کے مخالفین نے وینزویلا کے لوگوں کو سڑکوں پر اترکر احتجاج کرنے اور فوج سے مادرو کا ساتھ چھوڑنے کی بھی اپیل کی تھی۔ مسٹر مادو کے اپنی طاقت کو مضبوط کرنے کے لئے کئے گئے اقداامات کو مخالفین نے ’تختہ پلٹنے‘ کی کوشش قرار دیا ہے۔ حکومت کے خلاف احتجاج کر رہے 20 سالہ طالب علم ریکارڈو روپیرو نے کہا کہ ہم بھوک، مجرمانہ قتل اور بدعنوانی کا شکار ہیں ہم ان تمام سے نجات چاہتے ہیں۔ طالب علم نے کہا کہ جب تک یہ تبدیلی نہیں ہو جاتی ہم احتجاج کرتے رہیں گے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Venezuela death toll hits 29 protesters battle security forces in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply