وینزوئلا میں سپریم کورٹ کو نشانہ بنا کر ہیلی کاپٹر سے بم گرایا گیا

کراکاس: وینزویلا کے دارالحکومت کراکاس میں ایک ہیلی کاپٹر سے سپریم کورٹ کی عمارت پر بمباری کی گئی ۔اس بمباری کی صدر نکولس مدورو نے سخت مذمت کرتے ہوئے اسے دہشت گردانہ حملہ قرار دیا۔ سوشل میڈیا پر دکھائے گئے ویڈیو میں ایک پولس ہیلی کاپٹر شہر پر منڈلا رہا ہے اور اس کے بعد ایک فلک شگاف دھماکہ سے شہر لرز اٹھتا ہے۔مسٹر مدورو نے کہا کہ سپریم کورٹ کی عمارت پر ہیلی کاپٹر سے حملے کیے گئے اور کچھ گرینیڈ بھی پھینکے گئے۔
عینی شاہدین کے مطابق کراکاس کے نچلے علاقوں میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں، جہاں سپریم کورٹ، صدر کی رہائش گاہ اور دیگر اہم سرکاری عمارتیں واقع ہیں۔ گزشتہ تین ماہ سے حزب اختلاف کی حکومت مخالف سرگرمیوں کا سامنا کر رہے 54 سالہ سوشلسٹ لیڈر مسٹر مدورو نے کل خبردار کیا کہ اگر اپوزیشن نے اپنی پرتشدد سرگرمیوں کو روکا نہیں ، تو وہ اور ان کے حامی بھی ہتھیار اٹھانے سے گریز نہیں کریں گے۔حزب اختلاف سیاسی و اقتصادی بحران کے خلاف احتجاج کر رہی ہے۔اور سپریم کورٹ کی اس رولنگ کے خلاف، جس سے اقتدار پر مسٹر مدورو کی گرفت مزید مضبوط ہو گئی،متواتر نکتہ چینی کر رہی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Venezuela crisis helicopter launches attack on supreme court in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply