وینزویلا میں امریکی چینل سی این این کی ہسپانوی زبان کی نشریات بند

کاراکس(رائٹر): وینزویلا کی حکومت نے سچ کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کے الزام میں امریکی چینل سی این این کی ہسپانوی زبان کی نشریات بند کر دی ہے۔ وینزویلا کے ٹیلی کمیونیکیشن ریگولیٹری کوناٹیل نے کل’سی این این این ایسپانول‘ چینل کی نشریات بند کئے جانے کا اعلان کیا۔ اس کے کچھ ہی منٹوں بعد کچھ کیبل فراہم کرنے والے نے چینل کی نشریات بند کر دی۔ سی این این نے حکومت کی مخالف بہت سی رپورٹوں سے صدر نکولس مادرو کی قیادت والی حکومت کی ناراضگی مول لی ہے۔
اس نے ایک رپورٹ میں یہ بھی دعوی کیا تھا کہ وینزویلا کے پاسپورٹ اور ویزا عراقی سفارت خانے میں غیر قانونی طور پر بیچے جا رہے ہیں۔سی این این نے لائیو ٹیلی ویژن پر ایک اسکول طالب علم کی طرف اسکولوں کے مسائل بتانے اور بھوک کی وجہ سے اسکولوں میں طلبہ کے بے ہوش ہونے سے متعلق رپورٹ کو دکھانے سے ناراض مسٹر مادرو نے چینل پر طالب علم کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کا الزام لگایا تھا اور گزشتہ اختتامی ہفتہ سے سی این این کو وینزویلا سے باہر چلے جانے کو کہا تھا۔
کوناٹیل نے ایک بیان جاری کر کے کہا ”وہ بدنام کر رہے ہیں اور سچ کو توڑ مروڑ کر پیش کر رہے ہیں … وینزویلا اور اس کے اداروں کی خود مختاری کے خلاف اشتعال انگیز مواد نشر کر رہے ہیں۔کوناٹیل احتیاطی طور پر ملک کی سرحد کے اندر چینل کی نشریات معطل کرنے کا حکم دیتا ہے۔“ سی این این نے اس معاملے کو لے کر اب تک کوئی رائے نہیں دی ہے۔

Title: venezuela bans spanish language cnn | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply