کابل میں 2ٹن دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی پکڑی گئی،مہلک دہشت گردانہ حملہ ٹلا

کابل:یہاں افغان قومی دفاعی و سلامتی دستوں نے دھماکہ خیز مواد سے بھری ایک گاڑی ضبط کر کے ایک مہلک دھماکہ کرنے کا منصوبہ ناکام کر دیا۔
سلامتی دستوں کے مطابق یہ گاڑی شہر کے 8ویں پولس ڈسٹرکٹ کی حدود سے برآمد کی گئی۔ افسران کے مطابق دہشت گردوں نے تقریباً دو ٹن دھماکہ خیز مواد مزدا گاڑی میں بھر کر شہر کے کسی نامعلوم مقام پر حملہ کرنے کی سازش رچ رہے تھے۔
اس دھماکہ خیز مادے کی ضبطی کی خبر پر حکومت مخالف مسلح انتہا پسند گروپوں بشمول طالبان باغیوں نے ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

Title: vehicle packed with 2 tons of explosives seized in kabul city | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply