ازبکستان کے نگراں صدرمرضیوف بھی میںصدارتی امیدواروں میں شامل

الماتی: ازبکستان میں چار دسمبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن نے آج چار امیدواروں کو رجسٹر کیا ہے جس میں ملک کے قائم مقام صدر شویت مرضیوف بھی شامل ہیں۔
زیادہ ترمشاہدین کا خیال ہے کہ مسٹر مرضیوف کو انتخاب میں واضح اکثریت ملنے امکان ہے۔ 59 سالہ مسٹر مرضیوف 2003 سے ملک کے وزیر اعظم ہیں اور لبرل ڈیموکریٹک پارٹی نے انہیں اپنا امیدوار بنایا ہے۔ 1991 میں سوویت یونین سے الگ ہونے کے بعد سے ہی اس پارٹی کے اسلام مرضیوف نے ملک کی قیادت کی ہے، گزشتہ سال ان کے انتقال کے بعد ملک میں نئے صدر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ ہونی ہے۔
تین کروڑ کی آبادی والے اس وسطی ایشیائی ملک کا مرکزی الیکشن کمیشن نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا کہ مسٹر مرضیوف کے خلاف میدن میں تین دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنما ہوں گے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Uzbekistan presidential candidates registered in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply