ازبکستان کے صدرکریموف انتقال کر گئے

الماتی:ازبکستان کے صدر اسلام کریموف کا انتقال ہو گیا ہے۔78 سالہ کریموف دماغ کی رگ پھٹ جانے کے باعث اسپتال میں زیر علاج تھے۔ ازبکستان کی حکومت نے کریموف کے انتقال کی فوری طور پر تصدیق نہیں کی ہے۔
اس سے پہلے اس نے ایک بیان جاری کر کہ کہا تھا کہ ان کی حالت بگڑ گئی ہے۔ انہیں ہفتہ کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ یہ معلوم کیے جانے پر کہ کیا کریموف کا انتقال ہو گیا ہے ایک سفارت کار نے اثبات میں جواب دیا اور کہا کہ ان کا انتقال ہو گیا۔
کریموف نے اپنا کوئی جانشین مامورنہیں کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کے جانشین کا فیصلہ سینئر حکام اور خاندان کے رکن کر سکتے ہیں۔ کریموف 1989 سے ازبکستان پر حکومت کر رہے تھے۔
پہلے وہ کمیونسٹ پارٹی کے سربراہ اور 1991 میں ازبکستان جمہوریہ کے صدر بنے۔ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے حوالے سے مغربی ملک ان کے ناقدین میں شمار کیے جانے لگے تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Uzbek president islam karimov no more in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply