سینٹ پیٹرز برگ ٹرین دھماکہ کرنے والوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے:ازبیک صدر

ماسکو: ازبکستان کے صدر شوکت مرزائیف نے روس کے سینٹ پیٹرس برگ میں ہوئے بم حملے کی مذمت کرتے ہوئے قصورواروں کے خلاف نہایت سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ مسٹر مرزائیف نے کل روس کے صدر بلادمیر پوتن سے ملاقات کے دوران کہا کہ سلامتی کے معاملہ میں وہ روس کے ساتھ ہر قسم کاتعاون کرنے کو تیار ہیں ۔
انہوں نے افغانستان کے حوالے سے روس کے موقف کی بھی صدق دلی سے حمایت اور بھرپور مدد دینے کا وعدہ بھی کیا۔ واضح رہے کہ سینٹ پیٹرس برگ میں پیر کو میٹرو میں ہونے والے دھماکہ میں 14 افراد ہلاک اور تقریباً 50 زخمی ہوگئے تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Uzbek president calls for very tough measures after metro bomb in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply