افغان فوج کے فضائی حملے میں داعش کے14دہشت گرد ہلاک

کابل: افغانستان کے جوزجان صوبہ میں افغان فوج کے تازہ فضائی حملے میں دولت اسلامیہ فی العراق والشام (داعش) سے وابستہ کم از کم14دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
شمال میں افغان فوج کے 209ویں شاہین کور کے مطابق ہلاک شدگان میں دو غیر ملکی بھی شامل ہیں جو ازبکستان کے ہیں۔
شاہین کور نے مزید کہاکہ درزاب کے میمنہ قیشلاق،اقصائے،بی بی مریم ،مکتب امام بختاری اور سردارا میں داعش کے ٹھکانوں پر کئی فضائی حملے کیے۔
اسی دوران شاہین کور نے کہاکہ ایک اور داعش انتہا پسند نے، جس کی شناخت غلام رسول کے طور پر کی گئی ہے، خود سپردگی کر دی اور ایک پی کے ایم مشین گن ، دو مواصلاتی آلات ، ایک موٹر سائیکل اور 100کارتوس بھی حکام کے حوالے کر دیے۔

Title: uzbek nationals among 14 isis militants killed in jawzjan airstrikes | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply