جنوبی ایشیا میں جوہری اسلحہ کے استعمال کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا: جو بیڈین

واشنگٹن: امریکہ کے رخصت پذیر نائب صدر جوو بیڈین نے انتباہ دیا ہے کہ جنوبی ایشیا دنیا کے ان چند خطوں میں سے ایک ہے جہاں علاقائی کشیدگی میں ایٹمی اسلحہ کا استعمال ہو سکتا ہے۔
کارنیجی اینڈوومنٹ فار انٹرنیشنل پیس میں تقریر کرتے ہوئے مسٹر بیڈین نے امید ظاہر کی کہ ملک کی عنان حکومت سنبھالنے والا ٹرمپ ایڈمنسٹریشن دنیا بھر میں تخفیف جوہری اسلحہ کی مساعی میں امریکہ کا کلیدی اور اہم رول برقرار رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ یورپ، جنوبی ایشیا یا مشرقی ایشیا میں علاقائی کشیدگی میں نہ صرف شمالی کوریا بلکہ روس ، پاکستان اور دیگر ممالک کی جانب سے بھی جوابی کارروائی میں جوہری اسلحہ کے استعمال کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔
مسٹر بیڈین نے یو ایس کانگریس میں ری پبلکن اور ڈیموکریٹک ممبران سے کہا کہ پارٹی سیاست کو بالائے طاق رکھ کر پوری سنجیدگی اور تندہی سے اس ایٹمی اسلحہ کے استعمال کے خطرے کو دور کرنے کی راہیںتلاش کریں ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Use of nuclear weapons in south asia cant be ruled out biden in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply