امریکی سفارتخانہ اسی سال مئی میں تل ابیب سے یروشلم منتقل کر دیا جائے گا

واشنگٹن:(ایجنسی)مریکی محکمہِ خارجہ کا کہنا ہے کہ یروشلم میں نئی امریکی سفارتخانہ اس سال مئی میں کھل جائے گا۔امریکی محکمہِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سفارتخانے کا کھلنا اسرائیل کی 70ویں سالگرہ کے موقعے پر ہوگا۔
یاد رہے کہ اس نئے اعلان کے مطابق گذشتہ دسمبر میں صدر ٹرمپ کی جانب سے تجویز کردہ تاریخ کو اس سال پہلے لایا جا رہا ہے۔ گذشتہ ماہ امریکی نائب صدر مائیک پینس نے کہا تھا کہ 2019 کے آخر تک امریکی سفارتخانہ تل ابیب سے یروشلم منتقل کر دیا جائے گا۔
جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گذشتہ دسمبر میں یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے اور امریکی سفارتخانے کو تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا تو اس وقت اندازہ لگایا جا رہا تھا کہ سفارتخانہ اتنی جلدی منتقل نہیں کیا جائے گا۔
جمعے کو اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے اس اعلان کے ردِعمل میں کہا کہ یہ اسرائیلی عوام کے لیے ایک بہترین دن ہے۔محکمہِ خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ فلحال سفارتخانہ یروشلم میں موجود امریکی قونصل خانے میں منتقل کر دیا جائے گا۔

Title: us will move its embassy to jerusalem by may | In Category: دنیا  ( world )
Tags: , ,

Leave a Reply