امریکہ نے حلب پر بمباری روکنے کے روسی فیصلہ کا خیر مقدم کیا ،لیکن8گھنٹے کم بتائے

واشنگٹن: امریکہ نے حلب سے غیر فوجیوں اور باغیوں کی محفوظ نقل مکانی کویقینی بنانے کے لیے20اکتوبر کو 8گھنٹے تک شہر پر بمباری نہ کرنے کے روس اور شام کے فیصلے کا خیرمقدم کیا لیکن ساتھ ہی حملے روک دینے کی مدت کو بہت مختصر بتایا۔
امریکہ نے مزید کہا کہ حلب شہر میں جمعرات کو حملے نہ کرنے کا یہ بہت دیر سے لیا گیا فیصلہ ہے۔ امریکہ کے محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے آج کہا کہ روسی فضائیہ اور شام کی سرکاری فوج کی جانب سے حلب میں جمعرات کو آٹھ گھنٹے کے لیے حملے نہ کرنے کا اعلان بہت کم مدت اور دیر سے لیا گیا فیصلہ ہے۔
تاہم امریکہ روس کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہے۔یہ ایک بہترین فیصلہ ہے ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us welcome syria cease fire but says duration is a bit short in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply