جارابلس پر ترکی کا قبضہ کرانے کے لیے امریکہ کا داعش ٹھکانوں پر فضائی حملہ

واشنگٹن: امریکہ کی فوج نے پائلٹ اور بغیر پائلٹ کے لڑاکا طیاروں کا استعمال کرکے شام کے سرحدی شہر جارابلس میں دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے ٹھکانوں پر آٹھ فضائی حملے کئے۔ ایک امریکی اہلکار نے اس بات کی اطلاع دی۔
امریکی اہلکار نے بتایا کہ یہ فضائی حملے ترکی کی فوج اور شامی باغیوں کی حمایت میں کئے گئے۔واضح رہے کہ امریکہ نے ترکی کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے شام میں سرحدی شہر جارابلس پر اس کا قبضہ کرانے کے لیے ترکی کی مدد کرنے پر اتفاق کر لیاہے۔
کیونکہ ترکی کو اس بات کا ڈر ہے کہ کہیں جارابلس پر کرد جنگجوؤں کا قبضہ نہ ہوجائے۔اس لیے امریکہ نے یہ حملے اس لیے کیے ہیں تاکہ قبل اس کے کہ کرد جنگجو داعش کو پسپا کر کے جارابلس پر قابض ہو جائیں وہ اس پر قبضہ کر کے اسے ترکی کو سونپ دے ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us warplanes conduct airstrikes as turkey races against kurds to take jarablus in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags:

Leave a Reply