امریکہ کا اسرائیل کو انتباہ

یروشلم: اسرائیل کے وزیر دفاع اویگدور لیبرمین نے کہا ہے کہ امریکہ نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ مغربی کنارے کا الحاق کرنے سے ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ فوری طور پر کشیدگی پیدا ہوجائے گی۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ سے ہمیں کسی کے توسط سے نہیں بلکہ براہ راست پیغام موصول ہوا ہے۔ جس میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ یہودیہ اور سامراہ پر اسرائیل نے اپنا اقتدار اعلیٰ تھوپا تو امریکہ کے نئے انتظامیہ کے ساتھ اس کا فوری طور پر بحران پیدا ہو جائے گا۔
یہودیہ اور سامراہ مغربی کنارے کے لیے، جس پر 1967کی مشرق وسطیٰ جنگ میں اسرائیل نے قبضہ کر لیا تھا اور ابھی تک قابض ہے، کتابی اصطلاح ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us warned israel about annexing west bank says israeli minister in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply