پاکستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کی وجہ سے امریکہ دہشت گرد مخالف جنگ میں ناکام ہوا

کابل: افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکہ کو اس لیے ناکامی کا منھ دیکھنا پڑاکیونکہ پاکستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہیں جوں کی توں ہیں۔روسی ٹوڈے ٹیلی ویژن کو ایک انٹرویو کے دوران کرزئی نے کہا کہ اگر امریکہ ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف ہے اور اس کے ارادے نیک اور نیت صاف ہے تو اسے سب سے پہلے انتہا پسندوں کے مالی وسائل محدود کر دینے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اس وقت تک کامیاب نہیں ہو سکتی جب تک کہ ہم پاکستان میں ان کی محفوظ پناہ گاہوں، تربیت گاہوں میں گھس کر نہیں لڑیں گے اور ان کے مالی وسائل بند نہیں کر ادیتے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اس کے حلیف ممالک افغان گاوو¿ں میں ہی دہشت گردی کے خلاف لڑتے رہے جبکہ ابتدا میں دہشت گرد تھے ہی نہیں۔ انہوںنے دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کا ، جو پاکستان میں تھیں، رخ ہی نہیں کیا۔نہ ہی انہوں نے ان کے مالی وسائل تک رسائی حاصل کی جبکہ وہ جانتے تھے کہ انہیں مالی امداد کہاں سے مل رہی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us war on terror failed because sanctuaries in pakistan remained intact karzai in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply