امریکہ افغانستان میں عید الاضحےٰ پر جنگ بندی چاہتا ہے: وزیر خارجہ پومپیو

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مائیکل پومپیو نے ، جو پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ بات کرنے ستمبر کے پہلے ہفتہ میں اسلام آباد پہنچ رہے ہیں،کہا ہے کہ امریکہ عید الاضحےٰ کے دوران جنگ بندی چاہتا ہے کیونکہ افغان عوام کی بھی یہی خواہش ہے۔

افغان حکومت نے اتوار کے روز اعلان کیا تھا کہ وہ عید الفطر کی طرح عید الاضحےٰ پر بھی جنگ بندی چاہتی ہے۔اس جنگ بندی کے باعث حریف افغان گروپ خاص طور پر طالبان کو اپنے اہل و عیال کے ساتھ عید کی خوشیاں منانے کا موقع مل گیا تھا۔ لیکن مسٹر پومپیو اور افغان حکام دونوں کا کہنا ہے کہ طالبان کے لیے بھی ضروری ہے کہ وہ بھی اسی خواہش کا اظہار کریں۔

مسٹر پومپیو نے کہا کہ جنگ بندی کا یہ منصوبہ در اصل امن کے لیے افغان عوام کی تسلسل سے کی جانے والی اپیل ہے۔انہوں نے اس کا خاص طور پر ذکر کیا کہ افغانستان میں ہونے والی گذشتہ جنگ بندی سے یہ منکشف ہوا تھا کہ افغان عوام جنگ ختم ہونے کے کس قدر متمنی ہیں۔اور اہم امید کرتے ہیں کہ ایک اور جنگ بندی ملک کو پائیدار سلامتی کے کچھ اور قریب پہنچا دے گا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us wants another eid ceasefire in afghanistan says pompeo in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply