شمالی کوریا کے خلاف جنگ کے لیے صبر کا پیمانہ لبریز ہوتا جا رہا ہے:امریکی نائب صدر

کیمپ بونی فاس: امریکی نائب صدر مائیک پنس آج ہیلی کاپٹر کے ذریعے جنوبی کوریا میں واقع امریکی فوجی اڈہ پرپہنچے۔ انہوں نے چین کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کے لحاظ سے خود پو قابو رکھنے کا دور پورا ہوا۔ جنوبی کوریا کے نگراں صدر ہوانگ کیو اؤہن کےساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پینس نے شمالی کوریا کو خطہ کانہایت خطرناک اور امن و سلامتی کے لیے فوری خطرہ سے تعبیر کیا اور چین کو انتباہ دیا کہ اگر اس نے خود شمالی کوریا کو نہ روکا تو امریکہ اور اس کے اتحادی اسے روکیں گے۔
امریکی فوج کا یہ اڈہ شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے درمیان بنی مضبوط ڈی ایم زیڈسر حد کے کافی قریب بنا ہوا ہے۔ مسٹر پنس کا یہ جنوبی کوریا کا دورہ اس لیے بھی کافی اہم مانا جا رہا ہے کیونکہ ایک دن پہلے ہی شمالی کوریا نے میزائل کا تجربہ کیا تھا۔ تاہم یہ تجربہ ناکام رہا تھا۔ شمالی کوریا نے اتوار کو یہ تجربہ اس وقت کیا جب مسٹر پنس اپنے مجوزہ دورے کے تحت سول جا رہے تھے۔ قابل غور ہے کہ مسٹر پنس چار ایشیائی ممالک کے دورے پر ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us vice president mike pence era of strategic patience is over with north korea in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply