سعودی عرب کی شکایت کے بعد امریکہ نے اقوام متحدہ سے ایران کے خلاف کارروائی کرنے کہا

واشنگٹن: امریکہ نے اقوام متحدہ سے کہا ہے کہ وہ سعودی عرب کے اس الزام پر، کہ ایران یمن میں حوثی قبائل کے ذریعہ راست فوجی جارحیت کا مرتکب ہو رہا ہے،ایران کے خلاف کارروائی کرے۔
بتدریج بڑھتی جارہی لفظی جنگ کے درمیان سعودی ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ایران پر الزام لگایا کہ ریاض انٹرنیشنل ہوائی اڈے کو نشانہ بنا کر حوثی قبائل کے زیر تسلط علاقہ سے منگل کے روز جو میزائل مارا گیا تھا وہ ایران سے ہی حوثی باغیوں کو فراہم کئے جا رہے ہیں ۔ مارچ 2015سے حوثیوں سے نبرد آزما سعودی قیادت والے عسکری اتحاد نے اس میزائل کو ہدف سے پہلے ہی روک کر اسے تباہ کر دیا۔
اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے ایران پر الزام لگایا کہ وہ حوثیوں کا میزائل فراہم کر رہا ہے اور جولائی 2017میں بھی یہی میزائل سعودی عرب کو نشانہ بنا کر داغا گیا تھا۔ہیلی نے مزید کہا کہ یمن میں حوثیوں کو اس قسم کے اسلحہ پہنچا کر ایران کے پاسداران انقلاب اقوام متحدہ کی بیک وقت دو قرار دادوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us urges un action after saudi blames iran over missile in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply