پاکستان طالبان لیڈروں کو ملک بدر یا گرفتار کرے : امریکہ

کابل: یہاں کے ایک معروف ہوٹل پر گذشتہ ہفتہ طالبان کے خود کش حملے کی روشنی میں امریکہ نے پاکستان سے کہا ہے کہ وہ انتہاپسند تنظیم کے لیڈروں کے خلاف کارروائی کرے۔
میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے پریس سکریٹری سارہ سانڈرس نے کہاکہ شہریوں پر حملے سے امریکہ کا افغانستان کے پارٹنروں کےساتھ کام کرنے کے عزم میں مزید استحکام پیدا ہوگا۔
حملہ کے وقت افغان سیکورٹی فورسز کی فوری کارروائی کو سراہتے ہوئے سانڈرس نے کہا کہ ہماری حمایت سے افغان فورسز افغانستان کے دشمنوں کی ،جو دنیا بھر میں دہشت گردی پھیلاناچاہتے ہیں ،کارروائیوں کو ناکام بنانے کی انتھک جدوجہد جاری رکھیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ پاکستان سے کہنا چاہتا ہے کہ طالبان لیڈروں کو فوری طور پر ملک بدر کرے یا انہیں گرفتار کرے۔نیز پاکستان کو چاہیے کہ وہ طالبان کو اپنی سرگرمیوں کے لیے اپنی سرزمیں کو استعمال کرنے کی اجازت نہ دے۔
واضح رہے کہ سنیچر کے روز طالبان انتہا پسند افغان دارالخلافہ کابل کے ایک لکژری انٹرنیشنل ہوٹل میں گھس گئے تھے اور رات بھر انہوں نے ہوٹل کا محاصرہ کیے رکھا اور افغان فورسز دہشت گردوں کا مقابلہ کرتی رہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us urges pakistan to take action against taliban leaders following kabul attack in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply