امریکہ کی ایم کیو ایم اور حکومت پاکستان کو محتاط رویہ اختیار کرنے کی تلقین

واشنگٹن:امریکہ نے کراچی میں جاری حالیہ سیاسی بحران پر نہایت محتاط موقف اختیار کرتے ہوئے جہاں ایک طرف متحدہ قومی تحریک (ایم کیو ایم) کو یہ تلقین کی کہ وہ تنقیدی رائے کا احترام کرے وہیں دوسری جانب حکومت سے بھی یہ کہا کہ وہ ردعمل ظاہر کرنے میں حد سے تجاوز نہ کرے۔
منگل کے روز ایوننگ بریفنگ میں امریکی وزارت خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر نے کہا کہ کراچی کی موجودہ صورت حال کا فی الحال امریکہ جائزہ لے رہا ہے ۔اور وہاں جو کچھ ہو رہا ہے اس کے حوالے سے تمام معلومات حاصل کی جارہی ہیں اور اس کے بعد ہی مزید کوئی تبصرہ کیا جاسکے گا۔
البتہ پیر کے روز میڈیا دفاتر پر مشتعل ہجوم کے حملہ کو امریکہ نے غنڈہ گردی سے تعبیر کیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us urges mqm government to exercise caution in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply