امریکہ نے ہند۔پاک کے درمیان آبی تنازعہ حل کرنے کی پہل شروع کر دی

واشنگٹن:امریکی انتظامیہ نے ہندستان اور پاکستان کے درمیان پانی کی تقسیم پر ہوئے تنازعہ کو حل کرنے کی پہل شروع کر دی ہے۔ پاکستان کے اخبار ‘ڈان’ کی ویب سائٹ نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری نے اس مسئلے پر پاکستان کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کر کے تنازعہ کا پرامن طریقے سے حل نکالنے کیلئے مختلف متبادل پر بات چیت کی۔ اس کے بعد امریکہ میں پاکستان کے سفیر ڈیوڈ ہیل نے مسٹر ڈار سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
ہندستان دریائے سندھ پر کسن گنگا اور راٹلے میں دو پن بجلی پروجکٹوں پر کام کر رہا جسے پاکستان نے سندھ آبی معاہدہ کی خلاف ورزی بتایا ہے۔ ہندستان اور پاکستان کے درمیان دریائے سندھ کے پانی کی تقسیم کے معاملہ میں عالمی بینک کی ثالثی سے 19 ستمبر 1960 کو کراچی میں سندھ آبی معاہدہ پر دستخط ہوئے تھے۔ اس معاہدے کے تحت تنازعات کی صورت میں اس کا حل غیر جانبدار ماہرین اور ثالثی کی ایک عدالت کے ذریعہ نکالنے کی تجویز ہے۔
اس معاملے پر پاکستان نے عالمی بینک سے ثالثی کرنے کی اپیل کی ہے جبکہ ہندستان نے ایک غیر جانبدار ماہر کی تقرری کا مطالبہ کیا ہے۔ اس سے پہلے ورلڈ بینک کے صدر جم یونگ کم نے دونوں ممالک کے وزراخزانہ کو خط لکھ کر کہا تھا کہ انہوں نے ثالثی کی درخواست کو فی الحال ٹا ل دیا ہے اور دونوں ممالک سے جنوری کے آخر تک یہ بتانے کے لیے کہا ہے کہ وہ اس تنازعہ کو کس طرح سلجھانا چاہتے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us urges amicable solution of indus waters treaty in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply