شمالی کوریا اپنی حرکتوں سے پوری دنیا کے لیے خطرہ بن رہا ہے:امریکہ

واشنگٹن: امریکہ نے شمالی کوریا کے تازہ ترین بالسٹک میزائل آئی سی بی ایم کے تجربہ کے بعد اسے دنیا کے لیے ایک سنگین خطرہ بتاتے ہوئے شمالی کوریا سے سفارتی و تجارتی تعلقات منقطع کرنے کی تمام ممالک سے اپیل کی۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بولتے ہوئے امریکی سفیر نکی ہیلی نے کہا کہ امریکہ کوئی ٹکراؤنہیں چاہتا لیکن اگر جنگ چھڑی تو شمالی کوریا نیست و نابود ہو جائے گا۔ٹرمپ ایڈمنسٹریشن نے اس کے ساتھ ہی تمام ملکوں سے اپیل کی کہ وہ شمالی کوریا پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالیں۔
وہائٹ ہاؤس کے میڈیا افسر راج شاہ نے میڈیا کے نمائندں سے بات رکتے ہوئے کہا شمالی کوریا نے جو خطرہ پیدا کیا ہے وہ بہت سنگین ہے ۔اور یہ خطرہ صرف امریکہ، اس خطہ یا صرف خطہ کوریائی جزائر کے لیے ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کے لیے ہے۔
شاہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ دنیا کے دیگر ممالک بھی شمالی کوریا پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کے لیے اہم قدم اٹھا رہے ہیں جس سے ہمیںحوصلہ مل رہا ہے۔
کیونکہ اس کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آرہے ہیں۔انہون نے کہا کہ اب تک کی سب سے سخت پابندیاں لگائی گئیں اور چین اور روس نے بھی انہیں منظور دی۔دریں اثنا ٹرمپ نے چین سے شمالی کوریا کو ایندھن کی فراہمی روکنے کی اپیل کی۔

Title: us urges all nations to cut ties with north korea | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply