پاکستان میں درگاہ پر خود کش حملے کی اقوام متحدہ نے مذمت کی

اقوام متحدہ:اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری اینٹونیو گٹیرس نے پاکستان کی ایک درگاہ میں کل ہوئے خودکش حملے کی سخت مذمت کی۔ مسٹر گٹیرس کے ترجمان نے یہاں جاری ایک بیان میں کہا،”اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری نے حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں اسے ہر ممکن تعاون دے گا۔
بیان کے مطابق مسٹر گٹیرس نے حملے کے ذمہ دار لوگوں کو قانون کے شکنجے میں لانے کا اعلان کیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ پاکستان میں سندھ صوبے کے سہوان شہر میں کل ایک درگاہ میں خودکش حملے میں کم از کم 72افراد ہلاک ہوگئے اور تقریباً 200افراد زخمی ہوئے ہیں۔دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ فی العراق و الشام نے حملے کی ذمہ داری لی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us un condemn attack at shahbaz qalandar shrine in pakistan in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment