آسٹریلیا میںآسمانی بجلی گرنے سے امریکی ٹورسٹ ہلاک

سڈنی: آسٹریلیا گھومنے آئے ایک امریکی سیاح کی اس وقت موت ہوگئی جب اس کا کیمپ آسمانی بجلی کی زد میں آ گیاجس سے جھلس جانے کی وجہ سے اس کی موت ہو گئی۔ پولیس اور مقامی میڈیا نے بتایا کہ یہ شخص نیو ساو¿تھ ویلز میں واقع سیاحوں کے پسندیدہ اور نہایت مقبول پہاڑی سلسلہ ماو¿نٹ وارننگ پر اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ ایک درخت کے نیچے کیمپ لگائے ہوئے تھا۔ آسمانی بجلی درخت پر گری اور اس کی زد میں آنے سے اس شخص کی موقع پر ہی موت ہو گئی اس حادثہ میں اس کی گرل فرینڈ بھی شدید زخمی ہو گئی ہے۔ مرنے والے کی شناخت24سالہ سام بیتی کے طور پر ہوئی ہے۔ جبکہ گرل فرینڈ کا نام مشل سیگالا ہے او وہ23سال کی ہے۔یہ دونوں طلوع آفتاب کا منظر دیکھنے کے لیے کوئینز لینڈ کے قریب واقع اس پہاڑی پر پیر کو ہی آئے تھے کہ طوفان نے انہیں آلیا۔یہ دونوں ایک سال کی تعطیل پر آسٹریلیا آئے ہوئے تھے۔اورا نہیں آسٹریلیا پہنچے ہوئے صرف دو ماہ ہی ہوئے تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us tourist killed in lightning strike was on year long australian holiday in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply