داعش کا مکمل قلع قمع کرنے کے لئے امریکہ میں 68ملکوں کا اجلاس 22مارچ کو

واشنگٹن:امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امریکہ دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے خلاف لڑائی میں تعاون کے حوالے سے اگلے دور پر تبادلہ خیال کے لئے اس مہینے واشنگٹن میں 68ملکوں کی میٹنگ کی میزبانی کرےگا۔
محکمہ کے مطابق عراق اور شام میں داعش کے غلبہ والے باقیماندہ علاقوں میں بھی اسے پسپا کرنے کے لیے بین الاقوامی کوششوں میں تیزی لانے اور اپنی شاخوں ، معاون تنظیموں اور نیٹ ورک کی طرف سے دباؤ بڑھانے کے لئے اتحاد کے وزرائے خارجہ کی 23-22مارچ کو میٹنگ ہورہی ہے۔“ محکمہ نے کہا کہ دسمبر 2014میں اس کے قیام کے بعد سے اتحاد کی یہ پہلا مکمل اجلاس ہوگا۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے کہا،”ہم سب جانتے ہیں کہ ہم نے داعشکوزمینی سطح پر ہارتے ہوئے دیکھا ہے۔ہم اس کامیابی کو کس طرح برقرار رکھتے ہیں اور ہم اس کامیابی پر کس طرح کام کرتے ہیں یہ اہم ہو جائے گا۔“
واضح رہے کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے گزشتہ 28 جنوری کو پینٹاگون، مشترکہ چیف آف اسٹاف اور دیگر ایجنسیوں سے داعش کو شکست دینے کے سلسلے میں 30 دنوں میں ایک ابتدائی مگر جامع منصوبہ پیش کرنے کے لئے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کئے تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us to host 68 nation meeting on countering isis in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply