پادری کو فوراًرہانہ کیا تو مزید پابندیاں لگائی جائیں گی:ترکی کو امریکہ کی دھمکی

واشنگٹن: امریکہ نے ترکی کو دھمکی دی ہے کہ اگر اس نے امریکی پادری کو رہا نہ کیا تو اس کے خلا ف مزید پابندیاں لگا دی جائیں گی۔

امریکی وزیر مالیات اسٹیو موشین نے امریکی کابینہ کے ایک اجلاس میں، جس میں میڈیا کے نمائندے بھی موجود تھے، صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو مطلع کیا کہ ہم نے ترکی کی کابینہ کے کئی وزیروں پر پابندی لگا دی ہے اور اگر انہون نے فوری طور پر امریکی پادری کو رہا نہ کیا تو ہم مزید پابندیاں لگائیں گے۔

ٹرمپ نے یہ کہتے موشین کے ریمارکس کی توثیق کر دی کہ ترکی کوئی بہت اچھا دوست نہیں ہے۔قیدی پادری اینڈریو برونسن کا، جو دو سال پہلے اردوغان کے خلاف بغاوت میں ملوث ہونے کے ترکی کے الزا م کی متواتر تردید کر رہے ہیں، حوالہ دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایک عظیم عیسائی پادری ہیں اور نہایت معصوم ہیں۔

واضح ہو کہ پادری کی رہائی کے لیے ترک صدر رجب طیب اردوغان پر دباو¿ ڈالنے کے لیے امریکہ نے ترکی کی کئی درآمدار پر ڈیوٹی میں زبردست اضافہ کر دیا تھا۔جس پر جیسے کو تیسا کے فارمولے پر عمل کرتے ہوئے ترکی نے بھی امریکہ کی کئی اشیاءپر ٹیرف کئی گنا بڑھا دیا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us threatens turkey with more sanctions if it doesnt free pastor in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply