امریکہ نے پاکستان کو 1.66بلین ڈالر کی امداد معطل کر دی

واشنگٹن:پنٹاگون کے مطابق امریکہ نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی ایماءپر پاکستان کو1.66بلین امریکی ڈالر کی فوجی امداد معطل کر دی۔ پنٹاگون کا یہ بیان صدر امریکہ کے اس بیان کے چند روز بعد آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان کو ہم بھاری امداد دیتے رہے لیکن اس نے امریکہ کے لیے کچھ بھی نہیں کیا۔

منگل کے روز ای میل کے توسط سے کیے گئے سوالات کے جواب میں وزارت دفاع کے ترجمان کرنل راب میننگ نے کہا کہ پاکستان کو 1.66بلین ڈالر کی امداد معطل کر دی گئی ہے۔

واضح ہو کہ چند روز پہلے ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ’امریکہ تو پاکستان کو سالانہ ایک ارب 30 کروڑ ڈالر سے زیادہ دیتا رہا اور اس کی ہر طرح سے مدد کرتا رہا لیکن اسکے باوجود پاکستان نے ہمیں دھوکے میں رکھا اور القاعدہ سربراہ اسامہ بن لادن کی اپنے یہاں ایبٹ آباد میں ملٹری اکیڈمی کے قریب تمام تر آسائشوں کے ساتھ مہمان نوازی کرتا رہا ۔

پاکستان میں سب اس بات سے واقف تھے کہ اسامہ بن لادن پاکستان میں آرام سے رہائش پذیر ہے لیکن کسی نے بھی امریکہ کو اس کی بھنک تک نہ لگنے دی‘۔پاکستان کو فوجی امداد بند کرنے کے حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پاکستان سے امریکہ کی مایوسی کا مظہر ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us suspends 1 66 billion security aid to pakistan in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment