امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ ایڈمنسٹریشن سفری پابندیاں جزوی طور پر بحال کرد یں

واشنگٹن: امریکہ کی سپریم کورٹ نے اس وقت ٹرمپ ایڈمنسٹریشن کو ادھوری فتح سے ہمکنار کر دیا جب اس نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی متنازعہ سفری پابندیوں کو جزوی طور پر بحال کر دیا ۔ سفری پابندیوں کے حوالے سے جاری فرمان کے تحت بنیادی طور پر چھ مسلم ممالک کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ سپریم کورٹ اس معاملے کے آئینی جواز کے حوالے سے مکمل سماعت اس موسم خزاں میں کرے گی۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے عدالت عظمی کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے قومی سلامتی کے لئے ایک جیت بتایا ہے۔
عدالت کے ججوں نے کہا کہ سفری پابندی جس پر نچلی عدالت نے روک لگا دی تھی اسے ہدف بنائے گئے ملکوں کے ان مسافروں پر نافذ کیا جا سکتا ہے جن کے پاس امریکہ میں کسی شخص یا ادارے کے ساتھ کوئی مستند تعلق نہیں ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ پابندی فی الحال ایسے لوگوں کے خلاف نافذ نہیں کی جا سکتی جن کے امریکہ کے ساتھ ذاتی تعلقات ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے اس سفری پابندی کا اعلان مارچ میں کیا گیا تھا۔ اس کے تحت ایران، لیبیا، صومالیہ، سوڈان، شام اور یمن سے آنے والے مسافروں کے لوگوں پر 90 دن کے لئے پابندی لگائی گئی تھی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us supreme court partially lifts block on order in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply