امریکہ آزاد بلوچستان مطالبہ کی حمایت نہیں کرتا: امریکہ

واشنگٹن : امریکہ نے پاکستان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ بلوچستان کی آزادی کے مطالبہ کی موافقت میں نہیں ہے۔کیونکہ وہ ملک کی علاقائی یکجہتی اور اتحاد کا احترام کرتا ہے۔امریکی وزارت خارجہ نے ڈان نیوز کو پالیسی بیان میں بتایا کہ حکومت امریکہ پاکستان کی علاقائی یکجہتی اور اتحاد کا احترام کرتی ہے اور کسی بھی صور ت میں بلوچستان کی آزادی کی حمایت نہیں کرتی۔
اس معاملہ پر امریکی موقف کی وضاحت کرتے ہوئے وزارت خارجہ نے کہا کہ ہم پاکستان میں تمام فریقوں کو متواتر تلقین کرتے رہے ہیں کہ اپنے اختلافات پرا من اور ایک سیاسی عمل کے ذریعہ طے کریں۔امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے یہ بیان ان دو سمیناروں کے بعد دیا گیا ہے جو اس ہفتہ بلوچ قوم پرستوں نے واشنگٹن کے کارنیجی انڈومنٹ اور کیپٹل ہال میں منعقد کیا تھا
۔اپنی تقریروں میں بلوچ رہنماو¿ں نے بلوچستان میں پاکستانی حکومت کے ذریعہ ظلم و ستم، گمشدگیاں ، اذیتیں اور سیاسی طور پر کچلنے سمیت حقوق انسانی کی وسیع پیمانے پر خلاف ورزی کا خصوصی طور پر ذکر کیاتھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us supports united pakistan says state department in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply